22 اپریل، 2017، 5:47 PM

امریکہ کا پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر الظواہری کو چھپانے کا الزام

امریکہ کا پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر الظواہری کو چھپانے کا الزام

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ایمن الظواہری کو کراچی میں چھپا رکھا ہے اور وہ اسے بچانے کی کوشش کررہی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈیلی پاکستان نے نیوز ویک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے  نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی  پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی  آئی ایس آئی نے القاعدہ دہشت گرد کے سربراہ ایمن الظواہری کو کراچی میں چھپا رکھا ہے اور وہ اسے بچانے کی کوشش کررہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق امریکی خفیہ ادارے (سی آئی اے ) کے سابق افسر بروس رائیڈل کا کہنا ہے کہ 2001 ء کے آواخر میں جب امریکی فوج نے افغانستان سے القاعدہ کا صفایا کیا تب سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ایمن الظواہری کو بچانے کی کوشش میں ہے ۔ جنوب ایشیائی اور مشرق وسطیٰ کیلئے امریکہ کے 4سابق صدور کے مشیر اعلیٰ بروس رائیڈیل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی نے انہیں ممکنہ طورپر کراچی میں رکھا ہوا ہے مگر اس کی لوکیشن کے حوالے سے کوئی مثبت ثبوت موجود نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد جہاں سے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا گیا تھا اس مقام سے ملنے والے مواد سمیت کافی اشارے موجود ہیں جو اس جانب رہنمائی کرتے ہیں ۔ یہ جگہ ایمن الظواہری کو چھپانے کیلئے لاجیکل ہو سکتی ہے جہاں وہ یہ سمجھ کر اطمینان محسوس کر سکتا ہے کہ امریکی فوجی یہاں نہ تو پہنچ سکتے ہیں اور نہ ہی اسے پکڑ سکتے ہیں ۔رائیڈیل نے کہا کہ2 مئی 2011ءکو شہر کراچی امریکی فوجیوں کیلئے اسامہ بن لادن کو پکڑنے اور کمانڈو آپریشن کرنے کیلئے بہت مشکل مقام ہو سکتا تھا کیونکہ اس شہر میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہوتی ہے جہاں پاکستان کے بحری اور ہوائی اڈے بھی موجود ہیں جہاں فورسز فوری طور پر امریکی فوجیوں کی راہ میں حائل ہو سکتی تھیں۔

News ID 1871978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha